بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے موازنہ کرنے پر ہریتھک روشن بھڑک
اٹھے۔ ہریتھک روشن فلمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے اور
اپنے برانڈ ایچ آر ایکس کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں جب
کہ اپنے برانڈ کی تشہیر کے دوران سلمان خان کے برانڈ بینگ
ہیومن سے موازنہ انہیں ہضم نہ ہوا اور صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔
صحافی نے ہریتھک روشن کے برانڈ کو سلمان خان کے برانڈ سے مماثلت قرار دیا
تو ہریتھک آگ بگولہ ہو گئے لیکن پھر انہوں نے صورت حال کو سنبھالتے ہوئے
دونوں برانڈز کی خصوصیات بتا کر جان چھڑا لی جب کہ اس موقع پر اداکار کا
کہنا تھا کہ سلمان کا برانڈ معاشرے کی خدمت کے لیے ہے اور میں دنیا کو نہیں
بدل سکتا لیکن میرا برانڈ خود کو بدلنے کے لیے ہے۔